Biography Hazrat Allama Abdul Haleem Farangi Mahali حضرت علامہ عبد الحلیم فرنگی محلی

 


حضرت مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ

نام ونسب: اسم گرامی: مولانا عبدالحلیم فرنگی محلی۔لقب: جامع العلوم۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی بن مولانا امین اللہ بن مولانا محمد اکبر بن مولانا مفتی ابو الرحم بن مولانا مفتی محمد یعقوب بن مولانا عبدالعزیز  بن مولانا محمد سعید بن مولانا قطب الدین شہید سہالوی۔علیہم الرحمۃ  والرضوان۔(تذکرہ علمائے ہند:251)

تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 11/شوال المکرم 1209ھ،مطابق مارچ/1795ء کوفرنگی محل لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔(تذکرہ علمائے اہلسنت114)

تحصیل علم: دس برس کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا، صرف ونحو اپنے والد مولانا محمد امین اللہ  فرنگی محلی سے پڑھ کر کتبِ متداولہ کا درس علماء فرنگی محل مولانا مفتی ظہور اللہ، مولانا  مفتی محمد اصغر اور مولانا مفتی محمد یوسف  علیہم الرحمۃ  سے لیا، سولہ سال کی قلیل عمر میں متداولہ علوم درسیہ سے فراغت پائی۔آپ دا نشمند،متبحر،جامع علوم عقلی ونقلی،اور حاوی فنون وفروعی اصلی ہوئے۔تکمیل کے بعد  درس وتدریس میں مشغول ہوئے۔

بیعت وخلافت: 1276ھ میں سلسلہ عالیہ قادریہ میں مولانا عبدالوالی قادری فرنگی محلی سے بیعت ہوئے۔

سیرت وخصائص:  بحرالعلوم،جامع العلوم،امام العلماء،سندالاصفیاء،سید الاولیاء،صاحبِ تصانیفِ کثیرہ،حضرت علامہ مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ اپنے وقت کے امام المناطقہ،رئیس الفضلاء،مرجع العلماء والصلحاء تھے۔تمام علوم پر مکمل  دسترس حاصل تھی۔اکثر علوم چاہے وہ معقولی  ہوں یامنقولی  اس پر آپ کی کوئی نہ کوئی تصنیف،شرح،یاحاشیہ ضرور ہوگا۔1360ھ کوشہر باندہ تشریف لےگئے اوروہاں ریاست کےمدرسے میں صدر مدرس مقررہوئے کافی عرصےتک وہاں تدریس کرتےرہے۔پھر جون پور میں نو سال تک تدریس فرمائی کافی طلباء آپ سےفیض یاب ہوئے۔

1279ھ، میں حرمین شریفین کا قصد کیا۔وہاں کے علماء ومشائخ  کی صحبت بابرکت سے فیض یاب ہوئے،مکہ معظمہ میں شیخ احمد بن  زینی دحلان  مفتیِ مکہ ،شیخ جمال حنفی،سےعلم حدیث کیا،اور ان سےاجازت وسند حدیث حاصل کی۔1280ھ مدینۃ المنورہ میں حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت سے مشرف ہوئے،مولانا علی مدنی،شیخ الدلائل سےسند دلائل الخیرات شریف کی سند حاصل کی،شیخ محمد بن محمد عرب الشافعی مدرس مسجد نبوی  سےحدیث وتفسیر کی سند ،اور مولانا شاہ عبدالغنی بن مولانا شاہ ابو سعید مجددی دہلوی،حدیث وتفسیر وفقہ کی اسناد،مولانا عبدا لرشید بن مولانا شاہ احمد سعید دہلوی مجددی سےقصیدہ بردہ شریف اور حزب البحر کی اجازت حاصل کی اور حرمین شریفین کےفیوضات وبرکات سےمالا مال ہوئے۔1282ھ میں وطن واپس آئے اور ریاست حیدر آباد میں عدالتِ نظامیہ  سےمنسلک ہوگئے۔

آپ نےبہت کتب پر حاشیات وشروحات قلم بند فرمائے۔جوافادیت ومعنویت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ان میں سے چندمعروف مندرجہ ذیل ہیں۔قمر الاقمار حاشیہ نورالانوار،التحقیقات المرضیہ علی حاشیہ میر زاہد،حاشیہ شرح سلم ملاحسن،کشف المکتوم علی حاشیہ بحرالعلوم،حل العاقد فی شر ح العقائد،حاشیہ شرح تہذیب،نظم الدرر،نورالایمان فی آثار حبیب الرحمان،برکات الحرمین،وغیرہ۔معروف ہیں۔

تاریخِ وصال: آپ کاوصال 29/شعبان 1285ھ،مطابق 14/دسمبر 1868بروزپیر کوحیدر آباد دکن میں ہوا۔آپ کی وصیت کےمطابق حضرت شاہ یوسف قادری علیہ الرحمہ کےقدموں میں سپرد خاک کیا گیا۔شاہ یوسف قادری دکن کے اولیاء کبار میں سےہیں۔بزرگوں کےقرب سےفیض اور برکتیں حاصل   ہوتی ہیں۔

ماخذومراجع: تذکرہ علمائے اہل سنت۔تذکرہ علمائے ہند۔


1 تبصرے

  1. I may even offer you some treasured slots tips on the best progressive slots to play and how selecting a jackpot recreation can result on} your chances of profitable. Thunderkick is an organization based mostly in Stockholm that has been delivering slot games to digital on line casino 1xbet operators for a couple of decade. They name their strengths as daring concepts, enjoyable concepts, and lots of|and plenty of|and many} color.

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی