Biography Hazrat Molana Shah Muhammad Salamatullah Rampuri حضرت شاہ سلامت اللہ رامپوری

سراج الاصفیاء حضرت مولانا شاہ محمد سلامت اللہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی محمد سلامت اللہ رامپوری تھا۔



تحصیلِ علم: سراج الاصفیاء حضرت مولانا شاہ محمد سلامت اللہ رحمۃ اللہ علیہ اعظم گڈھ کے ساکن، رامپور آکر حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین مجددی رحمۃاللہ علیہ کے حلقۂ درس میں شریک ہوکر تکمیل علوم کی تکمیل

بیعت وخلافت: سراج الاصفیاء تحصیلِ باطن کے لیے اپنے استادحضرت مولانا شاہ ارشاد حسین مجددی سےمرید ہوئےاوراجازت وخلافت سےبھی نوازے گئے۔

سیرت وخصائص: سراج الاصفیاء حضرت علامہ مولانا شاہ محمدسلامت اللہ رامپوری رحمۃاللہ علیہ نہایت قانع، متورع،متوکل،برگزیدہ،صاحبِ اوقات تھے۔ حضرت مولانا خواجہ احمد قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مدرسہ میں مدرس تھے۔پندرہ روپیے تنخواہ تھی، مشاہرہ کی وصولی کایہ طریقہ تھا کہ رومال بھیج دیتے،خواجہ صاحب روپے گوشۂ رومال میں باندھ دیتے،تو آپ ویسے ہی گھر لاکر اہلیہ کے حوالے فرمادیتے۔ہمیشہ بے تکیہ اور بستر کے سوتے، بازار سے سود ا خود لاتے،دوکاندار سامان اچھا دے یا خراب اس کی مرضی پہ موقوف تھا،کبھی شکایت نہ کی،غذا جو اور باجرے کی روٹی تھی۔اہل محلہ کی دستگیری فرماتے، غرباء سے خاص تعلق وربط رکھتے،امراء سےدور ہوتے۔نواب حامد علی خاں ملاقات کے آرزومند رہے،مگر آپ نے ملاقات نہ فرمائی۔ڈاڑھی منڈانے والوں سے مصافحہ اور سلام نہیں کرتے تھے۔مدرسہ کے علاوہ گھر پر بھی درس دیتے تھے۔صاحبِ تصانیفِ کثیرہ تھے۔

تاریخِ وصال: سراج الاصفیاء شاہ محمد سلامت اللہ رامپوری رحمۃ اللہ علیہ نے 8جمادی الاولیٰ1338ھ/بمطابق جنوری 1920 ء میں عالم بالاکاسفر اختیار کیا۔ پیرومرشد کے حظیرے میں مرقد ومدفن ہے۔

ماخذومراجع: تذکرۂ علماء اہلسنت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی