Biography Peer e tariqat Hazrat Allama Molana Mufti Muhammad Lutfullah Qadri Barkati Razavi Mathura مفتی متھر احضرت مفتی محمد لطف اللہ قادری

 مفتی متھر احضرت مفتی محمد لطف اللہ قادری
ازغلام ربانی فداؔ

Biography Peer e tariqat Hazrat Allama Molana Mufti Muhammad Lutfullah Qadri Barkati Razavi Mathura

تلمیذ صدر الشریعہ و خلیفہ حضور مفتی اعظم واحسن العلما مفتیٔ اعظم و قاضی شہر متھر حضرت علامہ مفتی لطف اللہ صاحب مارہروی واصل بحق ہوئے۔ مفتی صاحب قبلہ خانقاہ برکاتیہ کا بڑا عمیق تھا ، اس کی ایک وجہ تو ان کا مارہروی ہونا تھا اور دوسری وجہ انتہائی درجے کے شریف النفس ،حلیم، متقی اور اہل سنت کے لیے مخلص ترین انسان تھے۔ اللہ نے مفتی صاحب طویل عمر عطا فرمائی۔ اور ایسا فضل بھی فرمایا کہ آخری سانس تک ملت کی قیادت واہل سنت کی خدمت کرتے رہے۔ 

حضرت مفتی صاحب کا ایک انتہائی اہم اور امتیازی وصف یہ تھا کہ بہت بے باک ، جرات مند، حق گو تھے۔ حکومت کا کوئی اقدام مفتی صاحب کے مشورے اور ان کی رضامندی کے بغیر متھرا میں ممکن نہ تھا۔


نام: محمد لطف اللہ قادری علی گڑھی شم تھر اوی

ولدیت : جناب منشی عبدالرحمن مرحوم جلالوی علی گڑھی 

بیعت: حجۃ الاسلام محمد حامد رضا قادری

مسکن : مٹیا گیٹ ،شہر تھرا(یو پی ) 

وطن مالوف :قصبہ جلالی ضلع علی گڑھ

سن ولادت :۱۹۲۵ء

از دواجی زندگی:محترمہ حسینہ خاتون بنت چودھری رحمت اللہ عرف کلو چودھری مرحوم 

اولا دامجاد :۔ الحاج مولوی حافظ و قادری محمد برکت اللہ قادری ،زینت بی عشرت بی ،رحمت  بی۔

تعلیمی لیاقت: عالم فاضل اعلی قابل، انٹر میڈیٹ، L.M.P- H.M.B.H.Rآل انڈیا ہومیو پیتھک رجسٹر ڈوڈاکٹر ۔

ذریعہ معاش: تعلیم وتعلم حکمت وامامت

تعلیمی اداروں سے وابستگی :

مدرسہ حافظیہ سعید دادؤں ضلع علی گڑھ، مظہر اسلام مسجد بی بی صاصر، بریلی شریف ، جامعہ اشرفیہ مبارکپور میں تعلیم حاصل کی ، اہل سنت و جماعت کے مشہورا کثر و بیشتر اداروں سے وابستگی ہے۔

تصنیف کردہ کتب: میلات شرف نماز جنازہ ،قربانی وعقیقہ

تدریسی خدمات

درس نظامی بحیثیت صدر المدرسین تقریباً بارہ ر برس مدرسۃ اشاعۃ الحق ہلدوانی  ضلع نینی تال معلم دینیات احمد سید حنفیہ انٹر کالج ،شہرآ گرہ۔

دینی وملی خدمات:

بے طمع رہ کر مسلسل کئی سال متھرا ( یو پی ) کی ۵۰ سے زائد برس تبلیغ دین کی دیگر ۵ مدارس دینیہ ومساجد کی بنیاد ڈالی۔

ان بزرگان دین کے نام جن کی صحبت سے فیض پایا:

حضور صدر الشریعہ ، حضور مفتی اعظم ہند حضور حافظ ملت حضور صدر الافاضل ،حضور احسن العلماء علیہم الرحمۃ والرضوان ۔

خصوصی شرف کا تذکرہ جس کواثا ثہحیات سمجھتے ہوں: 

فتوی نویسی و ملک کے مختلف مقامات پر تبلیغ دین اور دینی مدارس ومساجد کا قیام باعلم و عمل زندگی گذارنا اورتحریری تقریری طور پر دین کی خدمت کرنا۔

خانقاہ برکاتیہ سے وابستگی کب سے؟ اور کس بزرگ کے واسطے سے: 

۱۹۴۲ء سے دور طالب علم میں دادوں ضلع علی گڑھ، بواسطہ اپنے صدیق محترم مفتی خلیل احمد صاحب مارہروی استاذ حضور احسن العلما علیہ الرحمہ۔

خانقاہ برکاتیہ کے کس بزرگ سے خلافت:

 حضور احسن العلما ءعلیہ الرحمہ

آپ کی نظر میں خانقاہ برکاتیہ کا امتیاز :

خانقاہ برکاتیہ شریف بحمدہ تعالی نہایت خلوص کے ساتھ مسلک اہل سنت و جماعت پرقائم رہ کر اور ہر دنیوی غرض سے ممبر رہ کر دین مستقیم کی ہر خلوص خدمت کے ساتھ ممتاز رہی علماء حقانی کو ہمیشہ دینی ودنیوی حیثیت سے نوازتی رہی ۔

خاندان برکات کے کن کن بزرگ سے فیض حاصل کیا:

حضور سید العلماء، وحضور احسن العلما علیہ الرحمہ۔

اہل سنت و جماعت کے فروغ اور اتحادامت کے لیے کوئی تجویز 

شریعت اسلامیہ کے احکام پر عمل کرنے اور اپنے اسلاف کرام کے طریقۂ حق پر گامزن رہنے، خلاف شرع سے بچنے اور اسلامی بھائیوں کو بچانے میں مسلک اہل سنت و جماعت اور امت کے اتحاد وفروغ میں کوشاں رہنا۔

وصال :

تلمیذ صدر الشریعہ و خلیفہ حضور مفتی اعظم واحسن العلما مفتیٔ اعظم و قاضی شہر متھر حضرت علامہ مفتی لطف اللہ صاحب مارہروی  کا وصال بتاریخ 24 مئی 2021 کو بوقت قریب پونے دس بجے اس دار فانی سے رحلت فرما گئے۔

آپ کی وصیت کے مطابق آپ کے صاحبزادے خلیفہ تاج الشریعہ مولانا برکت اللہ قادری صاحب نے مارہرہ شریف میں پڑھائی۔ اور 25 مئی 2021 کو بعد نماز ظہر پواری روڑ نزد عید گاہ شریف میں کی گئی۔

9927423314

sharibraza53@gmail.com

اہل سنت کی آواز ۲۰۱۴ء


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی