History/biography/and kramat of Hazrat Shah Meena Chishti in urdu hindi | حضرت شاہ مینا لکھنوی



حضرت شاہ مینا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

اسمِ گرامی: آپ  کا اسمِ گرامی شیخ محمد بن شیخ قطب الدین رحمۃ اللہ علیہما۔لقب: شاہ اور شاہ مینا تھا۔

تحصیلِ علم: جب آپ پانچ برس کی عمر کو پہنچے تو آپ کو بغرض تعلیم مکتب بھیجا گیا معلم نے آپ کو پڑھانا شروع کیا اور کہا :الف۔ آپ نے کہا:الف۔ لیکن جب معلم نے کہا:کہو ب۔ تو آپ نے کہا:یہی کافی ہے ، اب "ب " کی ضرورت نہیں۔پھر الف کے اس درجہ معنیٰ بتائے کہ مکتب کے طلباء اور معلم سب ہی حیران رہ گئے ۔دس برس کی عمر تک شیخ قوام لدین نے آپ کی تربیت فرمائی اور پھر شیخ صاحب کی حسبِ وصیت آپ نے ان کے خلیفہ قاضی فریدوں اور قاضی فریدوں کے بعد مولانا شیخ اعظم سے با لترتیب شرح کافیہ اور کتاب وقایہ پڑھی۔

بیعت وخلافت:آپ رحمۃ اللہ علیہ حضرت شیخ سارنگ کے مرید وخلیفہ ہیں۔

سیرت وخصائص: حضرت شاہ مینا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عالمِ باعمل متقی ، پرہیزگا، سخی، خوش دل ، وسیع الظرف، صبر وتحمل کے حامل شخص تھے۔ بچپن ہی میں آپ کے عادات واطوار سے آثار ولایت ظاہر تھے۔آپ لکھنو کے صاحب ولایت تھے، آپ ترک وتجرید میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔آپ دنیا اور دنیوی معاملات سے الگ رہتے تھے۔ آپ ریاضت، مجاہدہ میں حقیقی خوشی پاتے تھے۔آپ رات کو دیوار پر بیٹھ کر عبادت میں مشغول رہتے تھے، اگر نیند آئے تو دیوار سے نیچے گرپڑیں، آنکھ کھل جائے اور عبادت میں مشغول ہوں۔اور اگر زمین پر بیٹھ کر عبادت کرتے تو اپنے چاروں طرف کانٹے رکھ لیتے تاکہ اگر نیند کے غلبہ سے گر پڑیں تو کانٹوں پرگریں اور بھر ہوشیار ہوجائیں۔

تاریخِ وصال: چھ ماہ علیل رہنے کے بعد 23 صفر 884ھ کو آپ نے وصال فرمایا ۔ آپ کا مزار پرانوار لکھنؤ میں مرجع خلائق ہے۔

ماخذ ومراجع:تذکرہ اولیائے پاک وہند

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی