Biography Moulana Hamid Raza Rafaqati Ashrafi حضرت حامدرضارفاقتی اشرفی

 نقیب الاولیا نواسۂ حضور امین شریعت حضرت مولانا حافظ محمد حامد رضا رفاقتی اشرفی اپنے آپ میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتے ہیں، حال و قال سے حتیٰ المقدور شریعت مصطفیٰ ﷺ و سنت مصطفیٰ ﷺ پر عمل پیرا رہ کر زندگی کے شب وروز بسر کر رہے ہیں،آپ سادگی کے پیکر ہیں، اخلاق و کردار کے دھنی ہیں، دینی و علمی خدمات سے ایک جہاں کو روشن کر رہے ہیں۔ اصلاح مسلم، خدمت خلق، اشاعت مسلک اعلیٰ حضرت ، فروغ سلسلہ عالیہ چشتیہ رفاقتیہ اشرفیہ میں شب و روز کوشاں ہیں۔ آپ کی محفلیں محبت و خلوص، عشق رسولﷺ ، احساس ذمہ داری سے عبارت ہیں۔ آپ کے ایک حساس دل کے مالک ہیں اسی لیے قوم مسلم نونہالوں کے لیے بہتر مستقبل کے لیے تعلیمی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔  اپنے نانا و مامو کے مقصد و ترجیحات کو اپنی زندگی کا مقصد عین بنائے ہوئے ہیں۔ 

نام- نواسۂ حضور امین شریعت حضرت مولانا حافظ محمد حامد رضا رفاقتی اشرفی

والد- حضرت مولانا وارث امام رفاقتی 



ولادت: ۱ ربیع الاول 1972ھ

جائے ولادت ::( نانیہال )بھوانی پوراسلام آباد شریف مظفر پوربِہار انڈیا

آبائی وطن- نانیہال سے ہی بغل کا گاؤ ں نیرپور مظفرپوربِہار انڈیا 

آپ نے اپنے نانا حضور امین شریعت کے دست اقدس پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔

خلافت-مخدوم المشائخ امام اہل سنت حضور سرکارکلان حضرت سید مختار اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ مخدوم اشرف کچھوچہشریف

قائد ملت جانشین مخدوم اشرف حضرت مولانا الحاج سید محمد محمود اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانۂ مخدوم اشرف کچھوچہ شریف

ابتدائی تعلیم:جامعہ قادریہ مقصودپوراورائی مظفرپور حاصل کرنے بعد مزید تعلیم کے لیے حضور پاسبان ملت کے قائم کردہ ادارے دارالعلوم غریب نواز الٰہ آبادمیں مزید تعلیمحاصل کی۔

خدمات:مدرسہ اشرفیہ  رفاقۃ المدارس سونبارسا مظفرپور کوقائمکی جو ترقّی کی طرف رواں دواں ہے۔

اسکے بعد ہندوستان الگ الگخطوں میں دینی ومذہبی خدمت  نیز اشاعت اسلام کی بھرپور سعی کر رہے ہیں۔

دیگر ظاہری و باطنی علوم اپنے پیرو مرشد وا ناناجان حضور امین شریعت  حضرت مولانا الحاج سیدشاہ رفاقت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں اسلام آباد شریف بھوانی پورمظفرپور اوراپنے بڑےماموجان جانن  امینطریقت حضرت مولانا الحاج سید محمد محمود اَحْمَد قادری رافاقتی اشرفی اور حضرت مفتی اسلم رضوی  جامعہ قادریہمقصودپورسے تعلیم حاصل کی۔

موجودہ  وقت میں اپنے ناناجان حضور امین شریعت  حضرت سید شاہ رفاقت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےسلسلہ کو آگے بڑھا رہے ہے سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ رفاقتیہ کو عام کر رہے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی