Biography Mufti Ziya Ahmed Qadari namoose Risalat تعارف صاحب تفسیر حضرت مفتی ضیاء احمد قادری

 عمدۃ المحققین ،استاذ العلما ، مناظر اسلام، مصنف کتب کثیرہ، صاحبِ تفسیر ناموس رسالت مفتی ضیاء احمد قادری

Biography Mufti Ziya Ahmed Qadari namoose Risalat
 تعارف صاحب تفسیر حضرت مفتی ضیاء احمد قادری



 آج کی اس ویڈیو میں ہم عمدۃ المحققین ،استاذ العلما ، مناظر اسلام، مصنف کتب کثیرہ، صاحبِ تفسیر ناموس رسالت مفتی ضیاء احمد قادری کا ذکر کر رہے ہیں، ہمارے ایک سبسکرائبر کی بھی فرمائش بھی تھی۔ 

موجودہ دور میں کئی علما ومشائخ اپنی تحریر و تقریر کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی شناخت رکھتے ہیں لیکن  امیر المجاہدین اپنی للکار سے عالم کفر کے سینوں کو چھلنی کرتے تھے اور اسی طرح ان کے منظور نظر مفتی ضیاء احمد قادری اپنی تحریری شان وشوکت سے آسمان علم وادب میں ایک چمک دار اور روشن مہتاب کے جیسے ہیں۔

صرف ۳۳ سال کی مختصر سی عمر میں آپ نے قلم کے وہ جوہر دکھائے ہیں جس اہل علم وفن رشک کرنے لگے ہیں۔ قبلہ مفتی ضیاء احمد قادری دور طالب علمی سے بہت محنتی اور مخلص تھے۔ ابتدائی صرف و نحو کی کتابیں انہوں نے حفظ کر لی تھی، ساری ساری رات پڑھتے رہتے تھے۔سردیوں میں بھی صرف ڈھائی گھنٹہ سویا کرتے، رات میں جب بھی نیند آتی تو آنکھوں میں سرمہ لگاتے اور پڑھتے،آنکھوں سے پانی جاری رہتا،مدرسہ کے باہر کھیت تھا جس کے کھمبے پر لائٹ لگی ہوئی تھی، ہر رات اس لائٹ کی نیچے بیٹھ کر سبق یاد فرماتے تھے۔ ایک وقت آپ کے زمانہ طالب علمی میں ایسا بھی آیا کہ ٹائیفائڈ ہو گیا اور چھ مہینے تک بستر پر رہے لیکن اپنے استاد صاحب کے پر گھر نہیں گئے۔

مفتی حفیظ اللہ مہروی صاحب سے آپ نے فارسی پڑھی ، مفتی محمد مختار درانی چشتی صاحب سے آپ نے حدیث شریف کا درس لیا، انہوں نے آپ کو سند حدیث سے نوازا۔ حضور تاج الشریعہ سے شرف سند حدیث حاصل ہے۔ حضرت خواجہ عبد الواحد نقشبندی مجددی المعروف حاجی پیر صاحب سے شرف بیعت و اجازت حاصل ہے، اس کے مختلف علما و مشائخ سے شرف خلافت و اجازت حاصل ہے۔

آپ ن

کتب: ملفوظات امام رضوی، تفسیر ناموس رسالت۵ جلدیں، تفسیر ناموس صحابہ چار جلدیں، حضور غوث اعظم کی مجاہدانہ زندگی اور موجودہ خانقاہی نظام چار جلدیں، صوفیا کرام کی مجاہدانہ زندگی اور موجودہ خانقاہی نظام دو جلدیں، اذان حجاز، طلع البدر علینا، غزوہ تبوک کا مبارک سفر، اذان یمامہ ، یہ امت بزدل نہیں ہے، اعلیٰ حضرت کے پسندیدہ واقعات، چالیس دروس ناموس رسالت، رسول اللہ پر کوڑا پھینکنے والی بڑھیا کی حقیقت، کوڑا پھینکنے والی بڑھیا کا قصہ محققین کی نظر میں، مشکوۃ الجیلانی ، حدیث چین محدثین کی نظر میں، دی مسیج فلم اور ایمان کا زوال، میلاد سید المرسلین، وغیرہ وغیرہ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی